شمالی بھارت

ٹرک اور جیپ میں تصادم، دو نوجوان ہلاک، دو زخمی

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ تھانہ علاقہ میں نوہر بھدرا روڈ پر بدھ کی رات تقریباً 10.30 بجے گھنی دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

جے پور: راجستھان میں ہنومان گڑھ ضلع کے فیفانہ تھانہ علاقے میں ٹرک اور جیپ کے درمیان ہونے والی ٹکر میں دو نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ تھانہ علاقہ میں نوہر بھدرا روڈ پر بدھ کی رات تقریباً 10.30 بجے گھنی دھند کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں جیپ میں سوار منوج نائک (21) اور سریندر کمار (34) ساکن جسانا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس دوران دو دیگر نوجوان زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو نوہر کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جمعرات کو پولیس نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔