امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کو عدالت کے باہر بھی اہلیہ کی سالگرہ کی فکر ستانے لگی

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دے کر آغاز کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں دھاندلی کے مقدمے کے لیے عدالت میں ہوں۔

نیویارک: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کے احاطے میں بھی اپنی اہلیہ کی سالگرہ سے متعلق بات کرتے رہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹرائل کے موقع پر مینہٹن میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دے کر آغاز کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے لیکن میں دھاندلی کے مقدمے کے لیے عدالت میں ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم اس دھاندلی والے مقدمے میں بہت اچھا کر رہے ہیں، یہ دھاندلی والا خوفناک مقدمہ ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میلانیا فلوریڈا میں ہیں، میں یہ خوفناک اور غیر آئینی کیس ختم ہونے کے بعد وہاں جاؤں گا۔ یہی نہیں سابق صدر نے اپنی 54 سالہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر بھی مبارک باد دی۔