مذہب

کیا بیوی شوہر کا نام لے سکتی ہے؟

اگر شوہر کا نام اس کے تعارف کے لیے غائبانہ میں لیا جائے مثلاً فلا ں شخص کا خط آیا ہے یا فلاں شخص نے یہ بات کہی ہے، تو اس میں حرج نہیں۔

سوال:-بیوی اپنے شوہر کا نام لے سکتی ہے یا نہیں؟ (تبسم جہاں، فلک نما)

متعلقہ خبریں
گناہ سے بچنے کی تدبیریں
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
یہ مقدمہ ان لوگوں کی آنکھ کھولنے کیلئے کافی ہوگا جو قیمتی مقدمات بے ایمان وکلا کے حوالہ کردیتے ہیں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
نماز تراویح کیلئے حفاظ کا نظم

جواب:- اگر شوہر کا نام اس کے تعارف کے لیے غائبانہ میں لیا جائے مثلاً فلا ں شخص کا خط آیا ہے یا فلاں شخص نے یہ بات کہی ہے، تو اس میں حرج نہیں،

البتہ اگر شوہر کو مخاطب کرنا ہو تو اس کو نام لے کر پکار نا چوں کہ خلاف احترام محسوس ہوتا ہے،

اس لیے فقہاء نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے اور یہ کچھ شوہر ہی کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ اپنے دوسرے بزرگوں کو بھی نام سے مخاطب کرنے سے اجتناب کرناچاہئے :

یکرہ أن یدعوا الرجل أباہ والمرأۃ زوجہا باسمہ، کذا فی السراجیۃ (ہندیہ:۱؍۳۶۲)