امریکہ و کینیڈا

خفیہ دستاویزات کیس میں ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا

کیس کی سماعت اب آئندہ برس مئی میں ہوگی، ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے اس ریلیف کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ ریپبلکنز امیدواروں میں تاحال سرفہرست ہیں۔

واشنگٹن: خفیہ دستاویزات کیس میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو عدالتی سماعت میں بڑا ریلیف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت اب آئندہ برس مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی، جس کی وجہ سے ٹرمپ کو ریپبلکنز صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے وقت مل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

کیس کی سماعت 14 اگست کو رکھی گئی تھی مگر ٹرمپ کے وکلا نے شدید مخالفت کی، ٹرمپ کی یہ کوشش تھی کہ سماعت کی تاریخ آگے بڑھ جائے کیوں کہ وہ اس وقت دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کے سلسلے میں بھرپور مہم چلا رہے ہیں، اگر عدالتی کارروائی شروع ہو جاتی تو ان کی انتخابی مہم متاثر ہو جاتی۔

کیس کی سماعت اب آئندہ برس مئی میں ہوگی، ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے اس ریلیف کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ ریپبلکنز امیدواروں میں تاحال سرفہرست ہیں۔