حیدرآباد

حیدرآباد کے مدھورا نگر میں پالتو کتے کے مسئلہ پر حملہ۔تین افراد زخمی: ویڈیو

شہرحیدرآباد کے مدھورا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں رحمت نگر میں پالتو کتے کے مسئلہ پر دو خاندانوں میں حملہ کے واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مدھورا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں رحمت نگر میں پالتو کتے کے مسئلہ پر دو خاندانوں میں حملہ کے واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
میت کی تجہیز و تکفین عظیم اجر کا باعث: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات

پولیس کے مطابق مدھوکا خاندان پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ اپنا ووٹ ڈالنے جا رہا تھا کہ ان کے پالتو کتے نے مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے اسی علاقہ میں رہنے والے دھننجئے کے خاندان کے ایک رکن کو کاٹ لیا۔

اس واقعہ میں دونوں خاندانوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کے بعد پولیس نے اسی دن مقدمہ درج کر لیا۔اس معاملہ کے سلسلہ میں مدھو کا بھائی سری ناتھ کتے کے ساتھ گھوم رہا تھا۔ اسے دیکھتے ہی دھننجئے اور دیگر نے لاٹھیوں سے سری ناتھ پر حملہ کیا۔

اسے بچانے کی کوشش کرنے والی اس کی ماں راجیشوری اور بہن سوپنا پر بھی حملہ کیا گیا اور کتے کو بھی لاٹھیوں سے مارا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ کتے کو وٹرنری اسپتال بھیجا گیا۔پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔