حیدرآباد
حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ منڈل تحصیلدار دفتر کے چھت کا پلاسٹرگرگیا۔ملازمین محفوظ
حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ منڈل تحصیلدار دفتر میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیاکیونکہ عمارت کی چھت کا پلاسٹر آج صبح گرگیا۔بنڈلہ گوڑہ منڈل کا یہ دفتر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔یہ عمارت 2003 میں تعمیر کی گئی تھی۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ منڈل تحصیلدار دفتر میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیاکیونکہ عمارت کی چھت کا پلاسٹر آج صبح گرگیا۔بنڈلہ گوڑہ منڈل کا یہ دفتر خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔یہ عمارت 2003 میں تعمیر کی گئی تھی۔
اس دفتر میں چندرائن گٹہ، یاقوت پورہ اور بہادر پورہ اسمبلی حلقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے مختلف ریونیو محکموں کے کام انجام دیئے جاتے ہیں۔
منگل کی صبح جب عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھاتو اچانک عمارت کی چھت کاکچھ حصہ گرپڑا۔
اس وقت ملازمین دفتر کے اندر موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دفتر کے عملہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے جس کے باعث وہ خوف و تشویش میں مبتلا ہیں۔