جرائم و حادثات

اے پی:نئی کار کی خریدی، دوستوں کو دعوت کے بعد واپسی کے دوران حادثہ،تین افراد ہلاک

حال ہی میں خریدی گئی کار پر دوستوں کو دعوت دینے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: حال ہی میں خریدی گئی کار پر دوستوں کو دعوت دینے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ضلع کے تاڑی پتری کے رہنے والے موہن ریڈی نے یہ کار خریدی تھی۔

دوستو کے اصرار پر اس نے ان کو کل شب ڈنردیا، رات کے کھانے کے بعد واپسی کے دوران یہ کارضلع کے وینکٹاپلے گاوں میں درخت سے ٹکراگئی۔

حادثہ کا شکار ہوگئی۔ موہن ریڈی، وشنو وردھن اور نریش ریڈی کار میں سوار تھے۔اس حادثہ میں تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ایک اور نوجوان جس کی شناخت سرینواس کے طورپر کی گئی ہے،زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ حادثہ کی وجہ شراب کا نشہ تھا۔

a3w
a3w