امریکہ و کینیڈا

روس پر پابندیاں لگانے پر سختی غور کر رہا ہوں: ٹرمپ

اس وقت میدان جنگ میں یوکرین کی پوری طرح پٹائی کررہا ہے‘،

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اس وقت یوکرین کی پٹائی کر رہا ہے اور میں روس پر بڑے پیمانے پر بینکنگ پابندیاں اور درآمدی محصولات لگانے پر سختی سے غور کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ‘ پر ایک پوسٹ میں کہا’اس حقیقت کی بنیاد پر کہ روس اس وقت میدان جنگ میں یوکرین کی پوری طرح پٹائی کررہا ہے‘، میں سختی سے روس پر بڑے پیمانے پر بینکنگ پابندیاں، پابندیاں اور ٹیرف لگانے پر غور کر رہا ہوں جب تک کہ جنگ بندی اور حتمی امن معاہدہ نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ اب مذاکرات کی میز پر آئیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ آپ کا شکریہ۔ – صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ۔