مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

مسجد حرام میں 11 زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کرنے والے’گائیڈ روبوٹ‘

گیارہ زبانوں میں زائرین کو معلومات فراہم کرنے والے’گائیڈ روبوٹ‘ کا مقصد زائرین کو مناسک حج وعمرہ کے حوالے سے دینی معلومات کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ریاض: گیارہ زبانوں میں زائرین کو معلومات فراہم کرنے والے’گائیڈ روبوٹ‘ کا مقصد زائرین کو مناسک حج وعمرہ کے حوالے سے دینی معلومات کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک
اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
جامع مسجد سری نگر میں مسلسل پانچویں جمعہ کو نماز کی اجازت نہیں

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے مسجد حرام میں زائرین کی رہنمائی اور مذہبی استفسارات کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کیا ہے۔

مسجد حرام اور مسجد نبویؐ کے شعبہ مذہبی امور کی طرف سے حرم مکی میں کئی مقامات پر روبوٹ نصب کیے ہیں جو زائرین کے مذہبی امور سے متعلق استفسارات پر ان کی رہنمائی کررہے ہیں۔

’رہنما روبوٹ‘ مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کو عمرہ کے مناسک اور عبادات کے حوالے سے قرآن وسنت کی روشنی میں استفسارات پر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

گائیڈ روبوٹ 11 زبانوں عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترک، ملاوی، اردو، چینی، بنگالی اور ہوساوی میں زائرین کی رہنمائی کرتے ہیں۔

روبوٹ میں 21 انچ کی ٹچ اسکرین بھی شامل ہے جس پر زائرین اپنی زبان کا انتخاب کرکے مناسک حج وعمرہ کےبارے میں درست معلومات کے حصول میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روبوٹ ایک اسمارٹ اسٹاپ سسٹم سے لیس جس کے چار پہیے ہیں۔انہیں کسی بھی دوسری جگہ آسانی سے منتقل کیا جات سکتا ہے۔ اس میں اعلیٰ درجے کا امیج ٹرانسمیشن ریزولوشن اورگائیڈسسٹم ہے۔ اس کے علاوہ ان روبوٹس کو مسجد حرام کے تمام مقامات کے کیمروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔