جرائم و حادثات
باپ کو خودکشی سے روکنے کی کوشش، بیٹی بھی ہلاک
باپ کو خودکشی کرتا ہوادیکھ کر اس کو بچانے کی کوشش شیوانند کی 17سالہ بیٹی چندنا نے کی تاہم وہ بھی ٹرین کی زد میں آگئی۔ اس واقعہ میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: گھریلو مسائل پر خودکشی کی کوشش کرنے کیلئے جانے والے باپ کو بچانے کی کوشش میں بیٹی کی بھی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 46سالہ شیوانند گھریلو مسائل پر مایوسی کے عالم میں خودکشی کیلئے اینوگونڈی علاقہ میں ٹرین کے سامنے چھلانگ لگانے کیلئے پہنچا۔
باپ کو خودکشی کرتا ہوادیکھ کر اس کو بچانے کی کوشش شیوانند کی 17سالہ بیٹی چندنا نے کی تاہم وہ بھی ٹرین کی زد میں آگئی۔ اس واقعہ میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔