سوشیل میڈیایوروپ

ترکی: این ڈی آر ایف نے 8 سالہ بچی کو ملبے سے محفوظ نکال لیا

این ڈی آر ایف نے ٹویٹ کیاکہ "ان کی ٹیم نے ترک فوج کے ساتھ مل کر ایک اور زلزلہ زدگان کو بحفاظت نکالنے کے لیے سخت محنت کی۔ گازیانٹیپ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے آٹھ سالہ بچی کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔‘‘

نئی دہلی: نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے ترک فوج کے ساتھ مل کر ایک آٹھ سالہ بچی کو زلزلہ زدہ گازیانٹیپ سے بچایا۔ این ڈی آر ایف نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

متعلقہ خبریں
سیلاب میں پھنسے40 افراد کو بچالیا گیا
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی

این ڈی آر ایف نے ٹویٹ کیاکہ "ان کی ٹیم نے ترک فوج کے ساتھ مل کر ایک اور زلزلہ زدگان کو بحفاظت نکالنے کے لیے سخت محنت کی۔ گازیانٹیپ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے آٹھ سالہ بچی کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیاکہ "اس سے قبل ترکی میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے گازیانٹیپ شہر میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ایک بچی کو بچایا تھا۔ مجھے این ڈی آر ایف پر فخر ہے۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہاکہ "زلزلہ زدہ ترکی میں بچاؤ اور راحت کے کاموں میں شامل این ڈی آر ایف کے اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی ہندوستانی ٹیمیں ‘آپریشن دوست’ کے حصے کے طور پر دن رات کام کر رہی ہیں۔ ہندوستان ترکی کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ان کا یہ تبصرہ ہندوستانی فوج کی جانب سے اسکنڈرون میں 30 بستروں کا ایک فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کے بعد آیا ہے، جو زلزلے سے متاثرہ ترکی کے شہر میں سو سے زیادہ لوگوں کا علاج کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ماضی میں بھی 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک اور کئی شہر تباہ ہو گئے تھے۔