سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ٹہری ہوئی مال گاڑی کے نیچے سے گزرنے کی کوشش، ٹرین خاتون ٹیچرپر سے چل پڑی

ٹرین چلنے کے دوران خاتون پٹری کے درمیان گرگئی۔ اس کے بعد مال گاڑی خاتون کے اوپر سے چلنے لگی۔ ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے خاتون نے اپنی جان بچائی اور بحفاظت بچ گئی۔

بہار: بہار میں گیا کوڈرماریل سیکشن کے درمیان تانکوپا اسٹیشن پر مال گاڑی کی ویگن ایک خاتون کے اوپر سے گزر گئی۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس واقعہ میں خاتون محفوظ رہی۔ حالانکہ اس کے سر پر چوٹ آئی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

واقعہ کے بارے میں شکندر یادو اور پنکج کمار نے بتایاکہ دوپہر ایک بجے مال گاڑی اپ لوپ میں کھڑی تھی اسی وقت آسنسول وارانسی ٹرین ٹنکوپا اسٹیشن پہنچ گئی تھی۔ بادل بیگھہ پرائمری اسکول میں کام کرنے والی خاتون ٹیچر ونیتا کمار مسافر ٹرین کیلئے اسٹیشن آئی تھی۔

مسافر ٹرین کیلئے خاتون ٹیچر نے نیچے سے اپ لوپ میں کھڑی مال گاڑی کو کراس کرنا شروع کردیا۔ پھر بغیر کسی اطلاع کے مال گاڑی چلنے لگی۔ ٹرین چلنے کے دوران خاتون پٹری کے درمیان گرگئی۔ اس کے بعد مال گاڑی خاتون کے اوپر سے چلنے لگی۔ ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے خاتون نے اپنی جان بچائی اور بحفاظت بچ گئی۔

لوگ فوری طورپر زخمی خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی لوخاتون کے افراد خاندان کو فون کرکے اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ اس حادثہ میں خاتون کے سرپر چوٹ لگ گئی۔

اسٹیشن پر موجود گاؤں والوں نے بتایاکہ یہ ریلوے عہدیداروں کی لاپرواہی ہے۔ اگر ٹرین کے چلنے کی اطلاع مل جاتی تو خاتون کھڑی مال گاڑی کے نیچے گھس کر اسے عبور نہ کرتی۔ ایسے لاپرواہ عہدیداروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔