یوروپ

ترکیہ کو دوبارہ سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا کونسل رکن منتخب کر لیا گیا

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم او کونسل کی رکنیت کی رائے دہی برطانوی دارالحکومت لندن میں آئی ایم او کی 33 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے فریم ورک کے دائرہ کار میں کل منعقد ہوئی۔

استنبول: ترکیہ کو دوبارہ سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا کونسل رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق اس موضوع پر وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم او کونسل کی رکنیت کی رائے دہی برطانوی دارالحکومت لندن میں آئی ایم او کی 33 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے فریم ورک کے دائرہ کار میں کل منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ زیر بحث انتخابات میں امیدوار تھا اور اسے دوبارہ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا، "ترکیہ، اپنی پہلی بار امیدواری کے برس سال 1999 سے لے کر اب تک تمام دو سالہ کونسل کے انتخابات میں بطور ممبر منتخب ہوا ہے،یہ اپنے سمندری میدان میں تجربات اور امکانات کی بدولت آئی ایم او کے امور میں اپنا ٹھوس تعاون جاری رکھے گا۔”