یوروپ
ترک کمانڈوز کوسوو میں
کوسوو میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر، نیٹو نے ترکیہ سے اپنے فوجیوں کو روانہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
انقرہ: کوسوو میں ہونے والے واقعات کے بعد نیٹو کی درخواست پر ترک کمانڈوز خطے کو روانہ ہوگئے ہیں۔
ترک کمانڈو بٹالین کا پہلا قافلہ، جو خطے میں خدمات سرانجام دے گا، کوسوو منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوسوو میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر، نیٹو نے ترکیہ سے اپنے فوجیوں کو روانہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
وزارت قومی دفاع نے درخواست کا مثبت جواب دیا، اور ایک کمانڈو بٹالین خطے میں تعینات کر دی گئی ہے۔ اس طرح ترک کمانڈوز کی کوسوو منتقلی شروع ہو گئی ہے۔
وزارت کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں کمانڈوز اور ان کو لے جانے والے طیارے کے ٹیک آف کی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔
کمانڈو بٹالین کے پہلے قافلے کی کوسوو منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
وزارت کے سوشل میڈیا میں اپنے بیان میں کہا کہ ہم امن و سکون کے تحفظ کے لیے کوسوو میں اپنے بہادر فوجیوں کے اچھے اور کامیاب مشن کی تمنا کرتے ہیں۔