یوروپ

ترک صدر رجب طیب اردوآن کا قرآن کی بے حرمتی پر دو ٹوک موقف

ترک صدر رجب طیب اردوآن نے قرآن کی بےحرمتی کے واقعات کواسلام مخالف نفرت انگیز مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پرمخالفت برقرار رکھے گا۔

انقرۃ: ترک صدر رجب طیب اردوآن نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر واضح بیان میں کہا ہے کہ ہم سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
سالانہ جلسہ حسن قرأتِ قرآن
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بنگلہ دیش اور سعودی عرب نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج درج کرایا۔

ترک صدر رجب طیب اردوآن نے قرآن کی بےحرمتی کے واقعات کواسلام مخالف نفرت انگیز مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پرمخالفت برقرار رکھے گا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار نہیں بلکہ اسلام مخلاف منظم نفرت انگیز مہم ہے، جس کا آغاز کرائسٹ چرچ میں مسجد پرحملے سے ہوا تھا۔

دوسری جانب سوئیڈش پولیس نے قرآن کی مخالفت میں مظاہروں کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، عدالتوں نے اس فیصلے کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ان مظاہروں سے آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

a3w
a3w