تلنگانہ

ٹی یو ڈبلیو جے یو کے جنرل باڈی اجلاس کا عنقریب عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

ریاستی عاملہ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد یونین کا ایک جنرل باڈی اجلاس عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جائے گا جس کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی ریاستی عاملہ کا ماہانہ اجلاس اتوار 7 مئی کو منعقد ہوا جس میں یونین کی مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اردو ٹی وی چینلوں کو بھی تلگو کے مساوی اشتہارات کی اجرائی، ٹی یو ڈبلیو جے یو کی کامیاب نمائندگی
عادل آباد میں مفت سوشیل میڈیا کلاسس جاری، ناندیڑ کے معروف صحافی ضمیر احمد خان کا لیکچر
ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد یونٹ کے زیراہتمام مفت سوشیل میڈیا تربیتی کلاسس
ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع عادل آباد یونٹ کے انتخابات، عبدالعلیم صدر اور محمد حمایت اللہ جنرل سکریٹری منتخب

یہ اجلاس صدر یونین جناب شجاع الدین افتخاری کی صدارت اور سرپرست یونین جناب ساجد معراج کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاستی عاملہ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد یونین کا ایک جنرل باڈی اجلاس عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جائے گا جس کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہوگا۔

اس کے علاوہ ہاوزنگ کمیٹی، کوآپریٹیو سوسائٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ یونین کی نگرانی میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی پر ایک لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر عمل آوری کے لئے ایک کمیٹی کے قیام پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

جلد منعقد ہونے والے جلسہ عام (جنرل باڈی اجلاس) کے انعقاد اور اس کی تیاریوں کو قطعیت دینے کے لئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں زوم میٹنگ منعقد کرتے ہوئے انتظامات روبعمل لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ریاستی عاملہ کے ارکان محمد ریاض الدین، محمد امتیاز الدین، محمد یوسف علی، شیخ ایوب، محمد اسحاق پاشاہ سہیل، سید شاکر الصمد، محمد متبع علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔