انٹرٹینمنٹ
ٹی وی سیریل اداکارہ کی سڑک حادثہ میں موت
کلیانی اپنے ہوٹل سے آرہی تھی کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے زور سے ٹکر مار دی اس واقعہ میں کلیانی کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

سانگلی (مہاراشٹر): مشہور مراٹھی ٹی وی سیریل ‘تجھیات جیون رنگلا’ کی اداکارہ کلیانی کرلے- جادھو کی اتوار کی صبح سانگلی میں کولہا پور-سانگلی نیشنل ہائی وے روڈ پر ہالاؤنڈی پھاٹا پر ایک حادثے میں موت ہو گئی پولیس کے مطابق متوفیہ اداکارہ کلیانی نے حال ہی میں ہالاؤنڈی پھاٹا میں ‘پریماچی بھاکری’ کے نام سے ہوٹل شروع کیا تھا۔
وہ اپنے ہوٹل سے آرہی تھی کہ ایک تیز رفتار ڈمپر نے زور سے ٹکر مار دی اس واقعہ میں کلیانی کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔