ٹوئٹر نے تھریڈز ایپ کے تعلق سے قانونی کارروائی کی دھمکی
ٹویٹر کے باس ایلون مسک نے کہا کہ مقابلہ ٹھیک ہے لیکن دھوکہ دہی نہیں ہے، لیکن میٹا نے ان دعووں کی تردید کی کہ ٹویٹر کے سابق ملازمین نے تھریڈز بنانے میں مدد کی ہے۔

واشنگٹن: ٹویٹر نےتیزی سے بڑھتے ہوئے حریف ایپ تھریڈس کے تعلق سے میٹا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ بی بی سی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ تھریڈز کو جمعرات کے روز لانچ کیا گیا۔ میٹا مالکان نے اسے ٹویٹر کے جیسے متبادل کے طور پر پیش کیا ہے۔
ٹویٹر کے باس ایلون مسک نے کہا کہ مقابلہ ٹھیک ہے لیکن دھوکہ دہی نہیں ہے، لیکن میٹا نے ان دعووں کی تردید کی کہ ٹویٹر کے سابق ملازمین نے تھریڈز بنانے میں مدد کی ہے۔ میٹا کے مطابق نئی ایپ سے تین کروڑ سے زائد افراد نئے ایپ سے جڑ چکے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق، تھریڈز کا لُک اور فیل ٹوئٹر کی طرح ہے، اور نیوز فیڈ اور ری پوسٹنگ بھی کافی مانوس ہے۔ ٹویٹر نے جمعرات کے روز میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک خط لکھ کر تھریڈز بنانے کے لیے ٹویٹر کے تجارتی رازوں اور دیگر دانشورانہ املاک کو جان بوجھ کر اور غیر قانونی طریقے سےغلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
ٹویٹر نے الزام لگایا کہ میٹا نے ٹویٹر کے متعدد سابق ملازمین کی خدمات حاصل کیں جن کو ٹویٹر کے تجارتی راز اور دیگر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل تھی اور انہوں نے میٹا کے لیے ’’کاپی کیٹ‘‘ تھریڈز ایپ تیار کرنے میں مدد کی۔