ایشیاء

چین میں بارش کیلئے بلیو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 30 ملی میٹر سے 70 ملی میٹر فی گھنٹہ بارش کے ساتھ گرج چمک، اولے اور آسمانی بجلی جیسی شدید موسمی صورتحال کا سامنا کرنے کا امکان ہے۔

بیجنگ: چین میں زیادہ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر جمعہ کو بلیو الرٹ جاری کیا گیا۔ قومی موسمیاتی مرکز نے آج صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک اندرونی منگولیا، لیاوننگ، جلن، ہیبئی، انہوئی، جیانگ سو، شنگھائی، ہوبی، ہنان، سیچوان، چونگ کنگ اور گوئژو کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ان علاقوں میں 180 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 30 ملی میٹر سے 70 ملی میٹر فی گھنٹہ بارش کے ساتھ گرج چمک، اولے اور آسمانی بجلی جیسی شدید موسمی صورتحال کا سامنا کرنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مقامی حکومتوں اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسکولوں اور کنڈرگارٹنز سے کہا گیا ہے کہ وہ طلباء اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، جبکہ ڈرائیوروں کو پانی بھری سڑکوں اور ٹریفک جام سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

چین میں موسم کی وارننگ کے لیے چار سطحی نظام ہے، جس میں سرخ رنگ سب سے زیادہ شدید ہے، اس کے بعد نارنجی، پیلا اور نیلا ہے۔

a3w
a3w