سوشیل میڈیا

ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ختم

نامور فٹ بالر لیونل میسی، ہندوستان کے نامور کرکٹر ویراٹ کوہلی، پاکستان کے مشہور کرکٹر بابر اعظم اور ان سمیت دیگر کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر کے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کے بلیو ٹک ہٹادیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“

نامور فٹ بالر لیونل میسی، ہندوستان کے نامور اداکار امیتابھ بچن ہوں یا نامور کرکٹرس بابر اعظم یا ویراٹ کوہلی، ان سمیت دیگر کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔

دنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں فالورز ہیں، ان کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک ہٹا دیے گئے ہیں۔

ہندوستان کے نامور اداکار امیتابھ بچن اور بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف کے اکاؤنٹ بھی ویریفائڈ نہیں رہے۔

دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بابر اعظم اور ویراٹ کوہلی کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک ہتا دیے گئے ہیں۔

ایلون مسک نے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے بعد 20 اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکاؤنٹس سے legacy بلیو ٹک کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مفت بلیو ٹک پروگرام کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کر دیا تھا۔

تاہم ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یکم اپریل کے بجائے ’20 اپریل تک بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔‘

اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں legacy بلیو ٹک موجود ہے تو آپ کو 20 اپریل کے بعد اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ادائیگی کرنا ہوگی۔

20 اپریل کے بعد صرف ان اکاؤنٹ میں بلیو ٹک ہوگا جنہوں نے ٹوئٹر بلیو کی سپسکرپشن حاصل کی ہوگی۔

امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما، گلوکارہ ریحانہ اور ٹیلر سوفٹ سمیت دیگر اداکاروں کے بلیو ٹک موجود ہیں، جب اکاؤنٹ میں بلیو ٹک موجود ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے سبسکرپشن فیس کے تحت یہ نشان حاصل کیا ہے۔

ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ہر ملک کے لیے مختلف ہے، امریکی آئی او ایس یا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ماہانہ سبسکرپشن 11 ڈالر اور سالانہ سبسکرپشن 114.99 ڈالر ہے جبکہ ویب صارفین کے لیے ماہانہ سبسکرپشن 8 ڈالر اور سالانہ سبسکرپشن 84 ڈالر ہوگی۔

a3w
a3w