شمالی بھارت

نکسلیوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں کوبرا کمانڈو یونٹ کے دو جوان زخمی

یہاں فوجی کیمپ کے باہر آؤٹر کاردن ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

سکما: چھتیس گڑھ کے سکما میں کل دیر رات نکسلیوں کے ساتھ مڈبھیڑکے دوران کوبرا کمانڈو یونٹ کے دو فوجی زخمی ہو گئے۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 241 ویں بٹالین نے گوم گوڈا کے قریب چنتلنار پولیس اسٹیشن کے علاقے میں یہ فارورڈ آپریٹنگ بیس قائم کیا تھا۔

یہاں فوجی کیمپ کے باہر آؤٹر کاردن ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

دریں اثنا، نکسلیوں نے پیر کی رات دیر گئے جنگل کی طرف سے فوجیوں پر اچانک بیرل گرینیڈ لانچر فائر کیے اور گولی باری کی۔

بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے انہیں منہ توڑ جواب دیا۔ مقابلے میں کوبرا کمانڈو یونٹ کے دو جوان زخمی ہوگئے۔

انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔