جنگل کی آگ بجھاتے وقت ہوا میں دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے سے عملے کے دو ارکان کی موت
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ایتھنز سے تقریباً 65 کلومیٹر (42 میل) مغرب میں ہوئے اس حادثے کی ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ دو 'بیل' ہیلی کاپٹروں میں سے ایک دوسرے کے پروپیلر سے ٹکراتا ہے، جس سے اس میں آگ لگ جاتی ہے اور وہ ایک کھائی میں گر جاتا ہے۔ دوسرے ہیلی کاپٹر نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایتھنز: یونان کے اتّیکا علاقے میں اتوار کو جنگل کی آگ بجھاتے وقت ہوا میں دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے سے عملے کے دو ارکان کی موت ہو گئی۔
مہلوکین میں ایک ڈینش پائلٹ اور گریک فائر سروس کا ایک رابطہ افسر شامل تھا۔ دوسرے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک برطانوی پائلٹ اور ایک دیگر یونانی کوآرڈینیٹر بچ گئے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ایتھنز سے تقریباً 65 کلومیٹر (42 میل) مغرب میں ہوئے اس حادثے کی ویڈیو میں دکھ رہا ہے کہ دو ‘بیل’ ہیلی کاپٹروں میں سے ایک دوسرے کے پروپیلر سے ٹکراتا ہے، جس سے اس میں آگ لگ جاتی ہے اور وہ ایک کھائی میں گر جاتا ہے۔ دوسرے ہیلی کاپٹر نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
اس ہفتے یونان میں جنگل کی آگ پھیل گئی ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنا پڑا ہے۔ طویل مدت تک چلی ہیٹ ویو کے دوران یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی شدید آگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔
گریک فائر سروس کے مطابق آسٹریلیائی کمپنی میک ڈرموٹ ایوی ایشن سے کرائے پر لیے گئے دو بیل ہیلی کاپٹر اتوار کو اتیکا-بوئٹیا سرحد پر لگی شدید جنگل کی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیتے وقت آپس میں ٹکرا گئے۔
ایک طیارے کے عملے کے ارکان کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ دوسرے طیارے کے عملے کے ارکان بے ہوش حالت میں برآمد کیے گئے اور بعد میں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ یونان کے وزیر اعظم کیاریاکوس متسوتاکیس نے اس حادثے پر اپنے "گہرے دکھ” کا اظہار کیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یونانی کوآرڈینیٹر اور ڈینش پائلٹ کی موت "ہم سب کو غمزدہ کر دیتی ہے”۔ انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔