جرائم و حادثات

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر ناکوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

سری نگر: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر ناکوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹویٹس میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سلوسہ کریری علاقے میں ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے5 سو گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہامرے پٹن علاقے میں ناکے کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی تحویل سے 50 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔

دریں اثنا ایک اور ٹویٹ کے مطابق بارہمولہ پولیس نے سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں بند تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے ان منشیات فروشوں کی شناخت صغیر احمد میر عرف ستہ، بلال احمد بٹ عرف بلال اور منظور احمد سادا عرف منظور آٹو کے بطور کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران ضلع میں 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی