تلنگانہ
تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں دو کسان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے
تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں دو کسان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ بنجار تانڈاکا کسان بنوتھ کمار پیر کی دیر رات اپنے کھیت میں آبپاشی کے پمپ سیٹ آن کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں دو کسان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ بنجار تانڈاکا کسان بنوتھ کمار پیر کی دیر رات اپنے کھیت میں آبپاشی کے پمپ سیٹ آن کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ایک اور واقعہ میں 65 سالہ کسان کٹراوتھ نائیک کو مکئی کے کھیت میں بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بھی ہلاک ہو گیا۔
خاندان کے افراد کے مطابق وہ 7 ستمبر کو کھیت کی نگرانی کے لئے گیاتھا اور گھر واپس نہیں آیا۔جب ان کے ارکان خاندان نے تلاش کی تو وہ مردہ حالت میں پایاگیا۔ پولیس نے دونوں واقعات میں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔