تلنگانہ
سنگور ڈیم کے دو دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا
مقامی ذرائع کے مطابق، اس پراجکٹ میں فی الحال 24،000 کیوسک سے زائد پانی کا بہاو دیکھاگیا تاہم آبگیرعلاقوں میں جاری شدید بارش کی وجہ سے دن گزرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی مقدار میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی کے مانجراپراجکٹ میں آبی کی سطح میں اضافہ ہوگیاجس پر سنگور ڈیم کے عہدیداروں نے ہفتہ کی صبح مزید دو دروازے (نمبر 6 اور نمبر 10) کھول دیے، جس کے بعد ڈیم سے جملہ 43،176 کیوسک پانی کا اخراج ہونے لگا۔
اس طرح اب تک جملہ پانچ دروازے کھولے جا چکے ہیں جن میں سے تین ہفتہ کو کھولے گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق، اس پراجکٹ میں فی الحال 24،000 کیوسک سے زائد پانی کا بہاو دیکھاگیا تاہم آبگیرعلاقوں میں جاری شدید بارش کی وجہ سے دن گزرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی مقدار میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔
ڈیم کی موجودہ سطح آب 21.849 ٹی ایم سی فٹ ہے، جبکہ اس کی مکمل گنجائش 29.91 ٹی ایم سی فٹ ہے۔
عہدیداروں نشیبی علاقوں میں رہنے والے افرادکو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔