مشرق وسطیٰ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 ارکان ہلاک

لبنان کی وزارت صحت عامہ کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں صفد البطیخ گاؤں اور جامعمہ قصبے کو ملانے والی سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو لبنانی شہری ہلاک ہو گئے ۔

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے دو ارکان ہلاک ہو گئے ۔ یہ اطلاع سرکاری اور لبنانی سکیورٹی ذرائع نے اتوار کے روز دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن


لبنان کی وزارت صحت عامہ کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں صفد البطیخ گاؤں اور جامعمہ قصبے کو ملانے والی سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو لبنانی شہری ہلاک ہو گئے ۔


لبنانی سکیورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ متاثرین کی شناخت حزب اللہ کے دو ارکان کے طور پر ہوئی ہے ۔


علیحدہ طور پر ، لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان کے شہر غازیح کے اوپر ایک بیلسٹک میزائل دیکھا گیا ، جس کی وجہ شمالی فلسطین میں ایک اسرائیلی کمپنی کی طرف سے کیے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو قرار دیا گیا ۔


ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کو ایترون گاؤں کے مضافات کی طرف کئی آتش گیر گولے فائر کیے ۔
امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی 27 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہے ، جس سے غزہ کی جنگ کے ساتھ ساتھ شروع ہونے والی مہینوں کی دشمنی کا خاتمہ ہوا ۔