تلنگانہ
کالیشورم پشکرالو سے واپسی کے دوران بس کو آگ لگ گئی
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دو فائر انجن موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا، جس کے نتیجہ میں تمام یاتری محفوظ طریقہ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم بس کو نقصان پہنچا۔

حیدرآباد: کالیشورم پشکرالوسے واپسی کے دوران شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں بس کوآگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں تمام یاتری محفوظ رہے۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے راجناسرسلہ ضلع کے مڈدولاپلی کے مضافاتی میں کل شب پیش آیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دو فائر انجن موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا، جس کے نتیجہ میں تمام یاتری محفوظ طریقہ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم بس کو نقصان پہنچا۔