کرناٹک

بنگلورو میں اوور ہیڈ واٹر ٹینک گرنے سے دو افراد ہلاک

بنگلورو میں ایک عمارت کی چوتھی منزل سے اوور ہیڈ واٹر ٹینک گرنے سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بنگلورو: بنگلورو میں ایک عمارت کی چوتھی منزل سے اوور ہیڈ واٹر ٹینک گرنے سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

یہ واقعہ بدھ کی دیر رات شیواجی نگر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

دو متاثرین میں سے ایک کی شناخت 40 سالہ ارول کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کے مطابق ارول عمارت سے متصل فاسٹ فوڈ کی گاڑی چلاتا تھا۔

جس دیوار پر پانی کا ٹینک رکھا گیا تھا وہ وقت کے ساتھ ساتھ کمزور پڑ چکا تھا۔

ٹینک کے ساتھ ساتھ عمارت میں دیوار کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

دو زخمی افراد جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔