جرائم و حادثات

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، تین زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا اور تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیکی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا۔

چھپرا: بہار میں ضلع سارن کے ماکیر اور دریا پور تھانہ علاقوں میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ضلع کے ماکیر تھانہ علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے کپاسہار گاؤں کے باشندے اشرف علی (60) کی موت ہو گئی، جب کہ اس کی بیوی اسماء خاتون اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار ماکیر گاؤں کے باشندے سونو کمار عرف آیوش اور دیو کمار زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا اور تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیکی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے دریا پور تھانہ علاقہ کے سرایا گاؤں میں رام بابو داس کی بیٹی نیہا کماری (18) پیدل گھر واپس آتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ نیہا کو علاج کے لیے قریبی صحت مرکز لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔

دونوں تھانوں کی پولیس الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔