دہلی

دہلی کابینہ میں دو نئے وزراء کی شمولیت کی توقع، ناموں کو قطعیت

دونوں سابق وزرا مختلف بدعنوانیوں کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے جبکہ ستیندر جین کو ای ڈی نے گرفتار کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور کونسلرس سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پارٹی ارکان اسمبلی آتشی اور سوربھ بھردواج کے ناموں کی سفارش لیفٹیننٹ گورنر سے کی ہے تاکہ ان کی کابینہ میں شامل کیا جاسکے۔

یہ پیشرفت کابینی وزرا منیش سسودیا اور ستیندر جین کے استعفوں کے بعد ہوئی ہے۔ دونوں سابق وزرا مختلف بدعنوانیوں کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے جبکہ ستیندر جین کو ای ڈی نے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اروند کیجریوال نے چہارشنبہ کے روز پارٹی ارکان اسمبلی اور کونسلرس کی میٹنگ بلائی تاکہ حالیہ تبدیلیوں کی روشنی میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

دہلی حکومت کے جملہ 33 محکموں میں سے 18 کو سنبھالنے والے منیش سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں اتوار کی شام سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ ستیندر جین، جو فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں، کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال مئی میں گرفتار کیا تھا۔

تاہم، ستیندر جین بغیر کسی محکمے کے اب تک دہلی حکومت میں وزیر بنے رہے۔