برڈ فلو سے دو سالہ لڑکی فوت
آندھرا پردیش کی ایک دو سالہ لڑکی، پندرہ دن قبل جو برڈ فلو سے متاثر تھی، چل بسی، عہدیدار نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔

نرسا راؤ پیٹ۔(اے پی) (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کی ایک دو سالہ لڑکی، پندرہ دن قبل جو برڈ فلو سے متاثر تھی، چل بسی، عہدیدار نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔
شیر خوار لڑکی،15 مارچ کو فوت ہوگئی۔ بعد میں پونے کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائر ولوجی (این آئی وی) نے سیمپل ٹسٹ سے توثیق کی کہ یہ لڑکی برڈفلو سے متاثر تھی۔ یہ لڑکی جو برڈ فلو سے متاثر تھی، ایمس منگل گیری میں دوران علاج فوت ہوگئی۔
گھر کے جملہ افراد میں صرف یہی شیر خوار،برڈ فلو سے متاثر ہوئی جس نے عہدیداروں کو حیرت میں ڈالدیا ہے۔ ضلع پالناڈو میں برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ہم نے یہ بات معلوم نہیں کہ آخر یہ لڑکی، کس طرح برڈ فلو سے متاثر ہوئی۔
جب یہ پوچھا گیا کہ آیا، چکن کھانے سے لڑکی، برڈفلو سے متاثر ہوئی ہے؟ تو عہدیدار نے کہا کہ گھر کے افراد نے اثبات میں جواب دیا کہ چکن کھایا گیا تھا، ہوسکتا ہے کہ لڑکی، اس وجہ سے برڈ فلو سے متاثر ہوئی ہوگی مگر ہم حتمی طور پر ابھی کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔
افراد خاندان کا کہنا ہے کہ وبا شروع ہونے سے قبل لڑکی نے چکن کا ایک تکڑا کھایا تھا۔ احتیاطی طور پر حکام نے سروے کیا ہے مگر برڈفلو کاکوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔