مشرق وسطیٰ
یو اے ای میں ہندوستانی شہریوں کو آمد پر ویزا کی سہولت
ہندوستانی شہری اور ان کے ارکان خاندان کو جو آرڈنیری پاسپورٹ رکھتے ہیں‘ یواے ای میں تمام پورٹس پر آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا۔
ابو ظبی: ہندوستانی شہری اور ان کے ارکان خاندان کو جو آرڈنیری پاسپورٹ رکھتے ہیں‘ یواے ای میں تمام پورٹس پر آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا۔
اس کا اطلاق امریکہ کی جانب سے جاری کردہ ویزا‘ ریسڈنس یا گرین کارڈ رکھنے والوں پر‘یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ کارآمد ویزا یا ریسڈنس پرمٹ رکھنے والوں پر ہوگا۔
پاسپورٹ کے کارآمد ہونے کی مدت 6ماہ سے کم نہیں ہونی چاہیئے۔ مذکورہ افراد کو 14 دن کے لیے ویزا آن ارائیول حاصل کرنے کااختیار ہوگا جس میں مماثل مدت کے لیے توسیع کی جاسکتی ہے۔
ان افراد کو یواے ای کے قوانین کے مطابق مقررہ فیس ادا کرنے پر 60روزہ ویزا حاصل کرنے کا اختیار بھی رہے گا لیکن اس ویزا میں توسیع نہیں کی جاسکے گی۔