تلنگانہ
تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے دو سال،وزیراعلی ریونت ریڈی کا یکم دسمبر سے اضلاع کا دورہ
یہ دورہ نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل سے شروع ہوگا۔ دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ مختلف اضلاع میں کئی ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں کانگریس حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے دو سال مکمل ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر ریاستی حکومت دسمبر کے مہینے میں بڑے پیمانے پر ”پرجا پالنا اُتسو” (عوامی حکمرانی کے تہوار) منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اسی سلسلہ میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اپنا دورہ اضلاع یکم دسمبر سے شروع کریں گے جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔
یہ دورہ نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل سے شروع ہوگا۔ دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ مختلف اضلاع میں کئی ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے، اور عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
اس دورہ کا بنیادی مقصد کانگریس حکومت کے دو سالہ دورِ حکومت کو عوام کے سامنے پیش کرنا اور ریاست میں جاری فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کو مقبول بنانا ہے۔