کرناٹک
کھلونا بندوق سے مذاق کرنے پر دو نوجوان گرفتار
پولیس نے عوامی مقامات پر کھلونا بندوق سے مذاق کرنے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک دن قبل ہاسن کے دو نوجوانوں کو ہاتھ میں کھلونا بندوق لیے رائل انفیلڈ بلیٹ چلاتے دیکھا گیا۔

ہاسن: پولیس نے عوامی مقامات پر کھلونا بندوق سے مذاق کرنے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک دن قبل ہاسن کے دو نوجوانوں کو ہاتھ میں کھلونا بندوق لیے رائل انفیلڈ بلیٹ چلاتے دیکھا گیا۔
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع پولیس نے بدتمیزی کا کیس درج کرکے نوجوانوں کو حراست میں لیا۔
نوجوان بغیر ہیلمٹ گاڑی چلارہے تھے اور افراتفری کے درمیان شوٹنگ کررہے تھے۔
سوشل میڈیا پر ان کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی۔ ان کے خلاف ہاسن کے پنشن نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔