امریکہ و کینیڈا

امریکی فوج کا حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

گذشتہ جمعرات کو اسرائیل نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور حزیز پاور اسٹیشن پر فضائی حملے کیے۔

واشنگٹن: امریکی فوج نے یمن میں حملوں کے دوران حوثیوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مرکزی کمان نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ صنعاء میں حوثی اہداف کے خلاف حملے کیے ہیں۔

ان حملوں میں حوثی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے حوثیوں سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں اور میزائلوں کی تیاری اورذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور ایک ساحلی ریڈار سائٹ کو تباہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم نے حوثیوں کی جانب سے حملوں کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ "ہم نے صنعا اور ساحل میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈڈ حملے کیے اور حوثی بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جو جہازوں کو دھمکی دینے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں”۔

پینٹاگون نے منگل کو حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصاویر شائع کیں۔

کل منگل کو امریکی-برطانوی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا پر 12 فضائی حملے کیے ہیں۔

حوثی میڈیا نے بتایا کہ دارالحکومت کے مرکز میں واقع "الارضی کمپلیکس” پر دو فضائی حملے گئے، جہاں حوثی وْْزارت دفاع واقع ہے۔

اس کے علاوہ کم از کم 6 دیگر فضائی حملے "22 مئی کمپلیکس” پر کیے گئے جو دارالحکومت کے الثورہ اسکوائر میں واقع ہے۔

قبل ازیں حوثی گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یوایس ایس ہیری ٹرومین پر کئی پروں والے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔

یہ حملے حوثی گروپ کی جانب سے اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کو "فلسطین-2” ہائپرسونک میزائل سے نشانہ بنانے اور "ذوالفقار” بیلسٹک میزائل سے یروشلم کے جنوب میں پاور اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد کیے گئے ہیں۔

گذشتہ جمعہ کو امریکی-برطانوی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے معین کے مقام پر 21 ستمبر کو پارک کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔

گذشتہ جمعرات کو اسرائیل نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور حزیز پاور اسٹیشن پر فضائی حملے کیے۔

اس کے علاوہ راس کتیب الیکٹریکل اسٹیشن، الحدیدہ بندرگاہ اور الحدیدہ گورنری میں راس عیسیٰ آئل پورٹ پر بھی فضائی حملے کیے تھے۔

اسرائیلی حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جب کہ حدیدہ پر بمباری میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔