شام میں نومبر سے اب تک 11 لاکھ افراد ہو چکے ہیں بے گھر: اقوام متحدہ
واضح رہے کہ شامی مسلح اپوزیشن نے اتوار کو دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔
دمشق: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ شام میں 27 نومبر کو جنگ میں شدت آنے کے بعد سے 11 لاکھ سے زیادہ لوگ، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، بے گھر ہو چکے ہیں۔
آئی ڈی پی ٹاسک فورس نے کہا کہ 27 نومبر کو شام میں جنگ میں شدت آنے کے بعد سے گیارہ لاکھ سے زائد افراد، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، بے گھر ہو چکے ہیں۔
تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ حلب سے تقریباً 640,000 افراد نے نقل مکانی کی ہے، جب کہ ادلب سے 334,000 اور حما سے 136,000 افراد چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی مسلح اپوزیشن نے اتوار کو دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔
روسی افسران نے بتایا کہ صدر بشار اسد نے شامی تنازعے کے شرکاء سے بات چیت کے بعد عہدہ چھوڑ دیا ہے اور شام سے روس چلے گئے جہاں انہیں پناہ دی گئی۔
اس کے بعد محمد البشیر (جو حیات تحریر الشام اور دیگر اپوزیشن گروپوں کے ذریعے تشکیل دی گئی ادلب میں قائم انتظامیہ کو چلاتے تھے) کو منگل کو عبوری وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔