تلنگانہ

غیر محسوب اثاثہ جات کیس، اے سی بی نے اے سی پی کو تحویل میں لے لیا

تلنگانہ اے سی بی نے چہارشنبہ کے روز غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) ٹی ایس اوما مہیشور راؤ کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اے سی بی نے چہارشنبہ کے روز غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) ٹی ایس اوما مہیشور راؤ کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ کے میونسپل کمشنر اور بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
ضمانت پر نندا کمار کی رہائی
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
100کروڑ اثاثوں کی موجودگی کے بعد عہدیدار گرفتار

راؤ، جو حیدرآباد میں سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) میں اکنامک آفینس ونگ میں برسر خدمت تھے، کو 22مئی کو14دنوں تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

اس کیس میں مزید پوچھ تاچھ کیلئے اے سی بی، راؤ کو10دنوں تک تحویل میں لینا چاہتا تھا مگر عدالت نے اوما مہیشور راؤ کو 3دنوں تک اے سی بی کی تحویل میں دے دیا۔

انسداد رشوت ستانی محکمہ،راؤ سے غیر محسوب دولت کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنا چاہتا ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے اوما مہیشورراؤ اور ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کے مکانات پر بیک وقت دھاوئے کرنے کے بعد 22مئی کو گرفتار کرلیا تھا۔

a3w
a3w