حیدرآباد

وزیرلیبر ملا ریڈی کے ناقابل یقین دعوے!

انکم ٹیکس کے دھاوں کا ذکر کرتے ہوئے ملا ریڈی نے کہا کہ جن کمروں میں روپے رکھے ہوئے تھے آئی ٹی عہدیداروں نے ان کمروں کی تلاشی نہیں لی اور اب وہ اُسی رقم کو انتخابات میں خرچ کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر لیبر سی ایچ ملا ریڈی نے کہا کہ ان کے اسمبلی حلقہ میڑچل سے ہر پارٹی کے امیدوار کے نام کو وہی قطعیت دیں گے۔ آج اسمبلی کے احاطہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ملا ریڈی نے کہا کہ بشمول کانگریس دوسری پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب وہ خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
تلنگانہ کے چند میڈیکل کالجوں پر ای ڈی کے بیک وقت دھاؤے
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا

انہوں نے کہا کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی طرف سے انہوں نے بی کے لکشما ریڈی کو امیدوار بنایا تھا۔ اس کے علاوہ میڑچل کانگریس میں جاری گروہ واریت بھی ان کے کہنے پر جاری ہے۔ وزیر لیبر نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان میں ان کے قریبی دوست موجود ہیں۔

 گذشتہ سال ان کے امکان پر انکم ٹیکس کے دھاوں کا ذکر کرتے ہوئے ملا ریڈی نے کہا کہ جن کمروں میں روپے رکھے ہوئے تھے آئی ٹی عہدیداروں نے ان کمروں کی تلاشی نہیں لی اور اب وہ اُسی رقم کو انتخابات میں خرچ کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے پاس صرف ڈبل بیڈروم مکانات کا موضوع ہے اور یہ بی آر ایس کو شکست دینے کیلئے کا فی نہیں ہے۔