حیدرآباد

ہر اسمبلی حلقہ کیلئے پہلے مرحلہ کے تحت3500 مکانات منظور کئے جائیں گے:وزیر امکنہ تلنگانہ

پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ تمام اہل غریب خاندانوں کو آئندہ چار برسوں کے دوران اندراماں مکانات کی فراہمی کے ریاستی حکومت کے وسیع تر مقصد کے حصہ کے طور پر یہ اقدامات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ریونیو و امکنہ پی سرینواس ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے اواخر تک ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ کے لئے پہلے مرحلہ کے تحت3500 مکانات منظور کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہل غریب خاندانوں کو آئندہ چار برسوں کے دوران اندراماں مکانات کی فراہمی کے ریاستی حکومت کے وسیع تر مقصد کے حصہ کے طور پر یہ اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری

انہوں نے حیدرآباد کلکٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں پر گوشہ محل حلقہ کے استفادہ کنندگان کو یہ مکانات حوالے کئے گئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت امکنہ کے اقدامات کے ذریعہ ہر مستحق خاندان کو فائدہ پہنچانے کی سنجیدہ مساعی کررہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پرنم پربھاکر نے اپوزیشن کے مسلسل حملوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے اقدامات کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔