بین الاقوامی

یونی فِل نے لبنان میں فضائی حملوں کی تحقیقات شروع کی

بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونی فِل) نے گزشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں راکٹ داغے جانے اور فضائی حملوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونی فِل) نے گزشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں راکٹ داغے جانے اور فضائی حملوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل

یونی فِل کے میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کینڈیس آرڈیل نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یونی فِل کے امن دستوں نے لبنانی مسلح افواج کے تعاون سے شواہد اکٹھے کرنے اور حقائق کو ثابت کرنے کے لئے راکٹوں اور میزائلوں کے لانچ اور گرنے کے مقامات کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح جنوبی لبنان کے علاقے طائر میں تین میزائل داغے تھے۔ اسرائیل نے یہ کارروائی جمعرات کو لبنان سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے محترمہ آرڈیل کے حوالے سے بتایا کہ یونی فِل کے سربراہ مشن اور فورس کمانڈر میجر جنرل ارولڈو لازارو سانز یونی فِل کے مواصلات اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کے ذریعے بلیو لائن پر کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لیےدونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی