دیگر ممالک

یوگانڈا میں بھیانک سڑک حادثہ، 16 افراد ہلاک

پولیس ٹریفک اور جنرل ڈیوٹی نے اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر جائے واقع کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ 11 افراد کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ چار دیگر نے تشویشناک حالت میں اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کمپالا: شمالی یوگانڈا کے اویام ضلع میں جمعرات کی رات ایک بس کے کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے

پولیس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ متاثرین دارالحکومت کمپالا سے گلو جانے والی ایک مسافر بس میں سفر کر رہے تھے جب آدیبی ٹریڈنگ سینٹر میں گاڑی ایک مال سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ”پولیس ٹریفک اور جنرل ڈیوٹی نے اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر جائے واقع کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ 11 افراد کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ چار دیگر نے تشویشناک حالت میں اسپتال میں دم توڑ دیا۔”

یوگانڈا ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق بعد میں ایک اور لاش بس کے ملبے سے ملی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں ٹریلر ڈرائیور کی جانب سے غلط پارکنگ کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔ گاڑی کا ڈرائیور کوئی انتباہی نشان لگانے میں ناکام رہا۔