جرائم و حادثات

تلنگانہ:خوفناک سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک

تلنگانہ کے شاہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے شاہ میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

یہ حادثہ شاہ میرپیٹ کی آوٹررنگ روڈ پر لینن ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔

آوٹررنگ روڈ پر پٹرولنگ کرنے والی پولیس کے مطابق میڑچل سے کیسرا کی سمت جانے والی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس لاری نے ڈیوائیڈرپر سے دوسری سمت آنے والی بولیروکار کو ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بولیروکار میں اس حادثہ کے وقت تین افرادسوار تھے جن میں دو افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

لاری میں حادثہ کے وقت دو افرادسوارتھے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسراشدیدزخمی ہوگیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا۔

اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ کامنظر دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔

پولیس نے حادثہ کے بعد گاڑیوں کووہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔