شمالی بھارت

یکساں سیول کوڈ، ریزرویشن ختم کرنے کی پہل: اشوک چودھری

بہار کے وزیر تعمیرات اشوک چودھری نے ہفتہ کے دن کہا کہ یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کا نفاذ ملک میں ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش ہے۔

پٹنہ: بہار کے وزیر تعمیرات اشوک چودھری نے ہفتہ کے دن کہا کہ یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کا نفاذ ملک میں ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی

انہوں نے کہا کہ آج حکومت ملک میں یو سی سی لارہی ہے۔ اس کے بعد وہ ریزرویشن روک دے گی۔ حکومت پوچھے گی کہ دلتوں‘ ای بی سی اور او بی سی کو ریزرویشن کیوں مل رہا ہے؟ یہ ختم ہوجانا چاہئے۔

ہم ہر شخص سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بل کی مخالفت کرے۔ یو سی سی ملک میں ریزرویشن ختم کرنے کی پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی سی لاگو کرنے کی مخالفت ہر مسلمان‘ دلت‘ او بی سی اور ای بی سی کو کرنی چاہئے کیونکہ بی جے پی حکومت اس پالیسی کے تحت ہر شخص کے لئے ایک ہی قانون لاگو کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سماج میں نابرابری کے خاتمہ جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کے بجائے یو سی سی لارہی ہے جس کی ضرورت نہیں ہے۔ اشوک چودھری کے بموجب مودی حکومت اس بل کے ذریعہ مسلم فرقہ کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔

مسلمان کسی اور ملک سے نہیں آئے ہیں۔ ان کی 90 فیصد تعداد اسی ملک سے تعلق رکھتی ہے۔ چھوت چھات کی وجہ سے بعض ہندو‘ مسلمان ہوئے۔ انہوں نے پوچھا کہ باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے سناتن دھرم چھوڑکر بدھ مت کیوں اختیار کیا تھا؟۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے بدھ مت اختیار کرتے وقت ناگپور کی تقریر میں کیا کہا تھا؟۔

ذات پات کی تفریق پر امتناع عائد ہونا چاہئے۔ جبری تبدیلی ئ مذہب نہ ہو۔ ان سبھی لوگوں نے جنہوں نے اپنا دھرم پریورتن کیا‘ چھوت چھات کی وجہ سے ایسا کیا تھا۔

a3w
a3w