حیدرآباد

جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی اس بار جی ایچ ایم سی کے میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی اس بار جی ایچ ایم سی کے میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ: میئر
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں اب کانگریس اور بی آر ایس کا وجود نہیں ہے اور جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران مقابلہ بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بار پرانے شہر میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران سنجے نے کہا کہ حیدرآباد میں بی جے پی مضبوط ہے اور پارٹی کوبی آر ایس یا کانگریس سے انہیں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔