تلنگانہ

مرکزی وزیربٹوکا سرقلم کرنے والوں کو زمین بطور انعام دوں گا: کانگریس رکن اسمبلی

تلنگانہ میں کانگریس کے ایک ایم ایل اے نے مرکزی وزیررونیت سنگھ بٹو کا سرقلم کرنے والوں کو اپنی زمین بطور انعام دینے کا پیشکش کرتے ہوئے ایک نئے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے ایک ایم ایل اے نے مرکزی وزیر رونیت سنگھ بٹو کا سرقلم کرنے والوں کو اپنی زمین بطور انعام دینے کا پیشکش کرتے ہوئے ایک نئے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔

کانگریس قائد و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے خلاف بٹو کے توہین آمیز تبصرہ پر جس میں بٹو نے راہول کو ”نمبرون دہشت گرد“ قراردیاتھا‘ پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی ویدمابو جو نے انعام کے طور پر اپنی 1.38 ایکڑ اراضی دینے کا پیشکش کیا ہے۔

رکن ا سمبلی حلقہ خانہ پور (ایس ٹی) ضلع نرمل ویدمابوجو نے کہا کہ جو کوئی بھی بٹو کا سرقلم کرے گا اسے وہ اپنی ایک ایکڑ38 گنٹہ اراضی منتقل کریں گے۔

رونیت سنگھ بٹو کو اپنے الفاظ واپس لینے ہوں گے بصورت دیگر بحیثیت خانہ پور کے رکن اسمبلی اس بات کا اعلان کریں گے کہ جو کوئی بٹو کا سرقلم کرکے لائے گا اسے (سرقلم کرنے والے کو) اپنی اور اپنے والد کی زمین منتقل کردیں گے۔ مرکزی وزیر بٹو کے تبصرہ کے خلاف احتجاج کے دوران حکمران جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی ویدما بوجو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

بی جے پی نے خانہ پور کے کانگریس ایم ایل اے ویدما لوجو کے تبصرہ کی مذمت کی۔ تلنگانہ میں راہول‘ کی نام نہاد محبت کی دکان میں خطرناک اور مجرمانہ اشتعال انگیزی پریشان کن حد تک اب معمول کی بات بن گئی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کے سرکاری ہینڈل کے ذیعہ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

بی جے پی میں مہیلا مورچہ نے کانگریس کے ایم ایل اے دانم ناگیندر کے خلاف احتجاج منظم کیا۔ دانم ناگیندر نے ہر بی جے پی ایم پی واداکارہ کنگنا کے خلاف نامناسب تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔

a3w
a3w