حیدرآباد

حیدرآباد میں منفرد تعلیمی و ثقافتی نمائش بعنوان ”رحمت للعالمین۔ ایکسپو 2025“

حیدرآباد کے آصف نگر میں واقع امینہ پیلس میں 21 ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ایک منفرد تعلیمی و ثقافتی نمائش بعنوان ”رحمت للعالمین۔ ایکسپو 2025“ منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے آصف نگر میں واقع امینہ پیلس میں 21 ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ایک منفرد تعلیمی و ثقافتی نمائش بعنوان ”رحمت للعالمین۔ ایکسپو 2025“ منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

اس پروگرام کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو سیرتِ نبی کریم ﷺ کی حیات و خدمات کو ایک تازہ اور بامقصد انداز میں پیش کرنا ہے، جس میں ایمان، علم اور انٹرایکٹو لرننگ کا حسین امتزاج ہوگا۔


نمائش میں مختلف قسم کے اسٹالس اور سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن میں:
سیرت واک وے: نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے اہم مراحل پر مشتمل ایک منتخب سفر۔
انٹرایکٹو ماڈلس: سیرت اور فلسطین کے بصری ماڈلس جو طلبہ کی دلچسپی کو اجاگر کریں گے۔


قرآنی نقطہ نظر سے علم: ریاضی، حیاتیات، کیمیا، طبیعیات اور جغرافیہ جیسے مضامین کو قرآنی رہنمائی کی روشنی میں پیش کیا جائے گا۔


یہ حیدرآباد کا سب سے بڑا سیرت کوئزہوگاجس میں علمی مہارت اور شرکت پر انعامات دیئے جائیں گے۔
تخلیقی صلاحیتوں، ٹیم ورک اور روحانی تربیت کو فروغ دینے والے پروگرامس بھی اس موقع پر ہوں گے۔


اس نمائش میں تقریباً 100 اسکولوں اور ایک ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔ اسے ایک ہمہ جہت تجربہ قرار دیا جارہا ہے جو ذہن، دل اور روح کو جِلا بخشتا ہے اور سیکھنے کے عمل کو انٹرایکشن اور غور و فکر کے ساتھ جوڑتا ہے۔