تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی میں دو جڑواں بھائیوں کی دو جڑواں بہنوں سے انوکھی شادی

ضلع کاماریڈی کے گاؤں گھن پور سے تعلق رکھنے والے وجئے اور ونئے جڑواں بھائی ہیں اور ان کی شکلیں ایک دوسرے سے کافی زیادہ ملتی جلتی ہیں۔ دوسری طرف دیومی کلان گاؤں کی رہنے والی کماری کیرتنا اور کیرتی بھی جڑواں بہنیں ہیں جن کی شباہت بالکل ایک جیسی ہے۔

حیدرآباد: تصور کیجیے کہ ایک ہی منڈپ پر دو ایک جیسے نظر آنے والے دولہے اور دو ایک جیسی دکھنے والی دلہنیں ایک ہی وقت میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں، تو وہ منظر کتنا دلکش ہوگا۔

ایسا ہی ایک خوبصورت واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا جو اتفاق سے ورلڈ ٹوئنس ڈے کے موقع پر منعقد ہوا۔

ضلع کاماریڈی کے گاؤں گھن پور سے تعلق رکھنے والے وجئے اور ونئے جڑواں بھائی ہیں اور ان کی شکلیں ایک دوسرے سے کافی زیادہ ملتی جلتی ہیں۔ دوسری طرف دیومی کلان گاؤں کی رہنے والی کماری کیرتنا اور کیرتی بھی جڑواں بہنیں ہیں جن کی شباہت بالکل ایک جیسی ہے۔

قدرت کا کرشمہ دیکھئے کہ ان دونوں جڑواں بھائیوں کی شادی ان ہی دونوں جڑواں بہنوں سے طے پائی۔

ایک ہی مہورت میں وجئے نے کیرتنا اور ونئے نے کیرتی کے ساتھ سات پھیرے لئے۔ جب یہ دونوں جوڑے ایک ساتھ بیٹھے تو وہاں موجود مہمان اور گاؤں والے دنگ رہ گئے۔ مہمانوں کے لئے یہ پہچاننا مشکل ہو رہا تھا کہ کون وجئے ہے اور کون ونئے ۔

مقامی افرادنے اس انوکھے منظر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی ایک بہت ہی نایاب واقعہ ہے اور اسے اپنی آنکھوں سے دیکھنا ان کے لئے ایک یادگار تجربہ ہے۔