امریکہ و کینیڈا
یونائیٹڈ ایئر لائنز نے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کا دیا بڑا آرڈر
کمپنی نے بتایا کہ بوئنگ جیٹ طیاروں کے لیے ایئر لائن کے موجودہ آرڈرز 530 سے زیادہ ہو گئے ہیں، جن میں 430 سے زیادہ 737 میکس ہوائی جہاز بھی شامل ہیں۔

سان فرانسسکو: امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اعلان کیا ہے کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 787 طیاروں کی خریداری کا بڑا آرڈر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 100 طیاروں کا آرڈر دیا ہے اور اس کے پاس 100 مزید خریدنے کا متبادل ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ بوئنگ کی تاریخ میں 787 ڈریم لائنر طیارے خریدنے کا یہ سب سے بڑا سودا ہے۔ یونائیٹڈ ایئر لائنز 737 میکس جیٹ طیارے بھی 100 خرید رہی ہے۔ اس میں سے 44 موجودہ اختیارات کا استعمال کر رہی ہے اور 56 نئے آرڈر دے رہی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ بوئنگ جیٹ طیاروں کے لیے ایئر لائن کے موجودہ آرڈرز 530 سے زیادہ ہو گئے ہیں، جن میں 430 سے زیادہ 737 میکس ہوائی جہاز بھی شامل ہیں۔