بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق نے صہیونی ریاست کے مظالم کا پردہ چاک کردیا

غاصب اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ڈیڑھ سو بچوں سمیت پانچ ہزارفلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں جن میں گیارہ سو پرکوئی الزام ہے اور نہ ہی کوئی مقدمہ۔

جنیوا: اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے صہیونی ریاست کے مظالم کا پردہ چاک کردیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے صہیونی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کردیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا کہ غاصب اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ڈیڑھ سو بچوں سمیت پانچ ہزارفلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں جن میں گیارہ سو پرکوئی الزام ہے اور نہ ہی کوئی مقدمہ۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل جرائم میں ملوث ہے اور عالمی عدالت ان کی تحقیقات کرے۔

یاد رہے پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نے انسانی حقوق کونسل میں دیے گئے اسرائیل کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کئی ریاستوں، سیول سوسائٹی تنظیموں نےانسانی حقوق پیشرفت پرپاکستان کی تعریف کی، اسرائیل کابیان بنیادی طورپرریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کےبیانات سےمتصادم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پرظلم وستم کی طویل تاریخ ہے، پاکستان انسانی حقوق کےتحفظ سےمتعلق اسرائیلی مشورے کے بغیر سب کچھ کرسکتا ہے۔