امیٹھی ریلوے اسٹیشن پر نماز کی ادائیگی، 2مسلمانوں کے خلاف پولیس کی تحقیقات (ویڈیو)
یوپی کے امیٹھی کی پولیس گروگورکھ ناتھ ریلوے اسٹیشن پر دو مسلمانوں کے نماز پڑھنے کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: یوپی کے امیٹھی کی پولیس گروگورکھ ناتھ ریلوے اسٹیشن پر دو مسلمانوں کے نماز پڑھنے کا ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک باریش شخص کو ریلوے اسٹیشن پر ایک کار کے پیچھے نماز پڑتھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی بی جے پی قائدین کی جانب سے اعتراض کئے جانے اور کارروائی کے مطالبہ پر پولیس حرکت میں آگئی۔
اطلاعات کے مطابق بی جے قائدین نے دعویٰ کیا کہ کھلے میں نماز پڑھنے سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا اور خاطیوں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی پولیس نے 2 افراد کی شناخت کی ہے جنہوں نے نماز پڑھی تھی۔
ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ریاست کے کسی بھی گوشہ میں صرف نماز پڑھنے پر اس بی جے پی زیر اقتدار ریاست کی پولیس مسلمانوں کے خلاف فوری کارروائی کرتی ہے۔ ہندوتواقائدین اور تنظیموں کے دباؤ میں کارروائی کی جاتی ہے۔ کھلے میں نماز پڑھنے پر بعض افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔